Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھ ہفتوں کیلئے موثر لاک ڈاون کا مطالبہ

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020 03:56pm

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے چھہ ہفتوں کیلیے مؤثر لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔

سنییٹ میں انھوں نے کہا کہ بھوک اور موت کے خلاف مؤثر پلان دینا حکومت کا کام ہے۔

انہوں نے حکومت سے مزید چھ ہفتے کیلئے موثر لاک ڈاون کا مطالبہ بھی کیا۔

 سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما سینیٹر شیری رحمان بولیں وزیراعظم اور ان کی پالیسی دونوں لاپتا ہیں، لاک ڈاؤن کھل گیا لیکن ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا، کئی طرح کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔